Saturday , April 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / پشاور زلمی ایک رن سے کامیاب،گلیڈی ایٹرز کا سفر ختم

پشاور زلمی ایک رن سے کامیاب،گلیڈی ایٹرز کا سفر ختم

لاہور۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )دفاعی چیمپین پشاور زلمی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پاکستان سوپر لیگ میں سفر ختم کردیا۔پشاور نے گذشتہ دو سال کی فائنلسٹ ٹیم کو ناک آوٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جانے کے لئے امید کی ایک اور کرن کو روشن کر لیا۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ،جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 156 رنز بنا سکی اور اس مرتبہ کوئٹہ فائنل سے قبل باہر ہوگئی۔پشاور کو فائنل میں جانے کے لئے اب اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی کنگز کو شکست دینا ہوگا۔تماشائیوںسے کھچا کھچ بھرے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں دلچسپ میچ دیکھنے کو آیا۔انور علی نے آخری اوور میں تین چھکے لگا کر ٹیم کو کامیابی کے قریب لے آئے تھے لیکن پھر آخری گیند پر ایک ہی رن بناسکے۔انور علی نے 14گیندوں پر28ناٹ آوٹ رنز بنائے جس میں تین چھکے اورایک چوکا شامل تھا۔کوئٹہ کو آخری پانچ اوورز میں46رنز کی ضرورت تھی۔نوجوان ثمین گل نے دو گیندوں پر محمد نواز اور سرفراز اور عمید آصف نے تین گیندوں پر محمود اللہ اور روسو کو آوٹ کرکے کوئٹہ کو کامیابی سے دور کردیا۔توشارا پریرا اور انور علی ہدف کے تعاقب میں تیز کھیلنے میں ناکام رہے۔جارحانہ بیٹنگ کے لئے شہرت رکھنے والے دونوں بیٹسمین اسٹروک کھیلنے میں ناکام رہے۔

TOPPOPULARRECENT