Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / پشاور زلمی کی پوری ٹیم پاکستان کے دورہ کیلئے تیار

پشاور زلمی کی پوری ٹیم پاکستان کے دورہ کیلئے تیار

دبئی۔16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان سوپرلیگ (پی ایس ایل) کی سابق چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد موجودہ چمپئین ٹیم پشاور زلمی کے بھی تمام کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی پاکستان میں میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کرنے والے 15 بین الاقوامی کرکٹرز کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔پی سی بی سے موصول ہونے والی فہرست کے مطابق جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی، پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر، کولن انگرام، ڈیوڈ ویز، ویسٹ کے چمپیئن سابق کپتان ڈیرن سیمی، ڈوون براؤ، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براؤ، آندرے فلیچر، آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن ، نیوزی لینڈ کے لیوک رانچی اور اوپنرکولن منرو، انگلینڈ کے لیوک رائٹ، سیم بلنگز، بنگلہ دیش کے اوپنرتمیم اقبال شامل ہیں۔قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فائنل تک رسائی کی صورت میں پورا اسکواڈ پاکستان لانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب دفاعی چیمپین پشاور زلمی کی ٹیم بھی پاکستان آنے کو تیارہے۔پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں شامل دیگر کھلاڑی کرس لین، ایون لوئس، مستفیض الرحمٰن، جیسن روئے اور ڈیوڈ ولی نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم ٹورنمنٹ کے دوران یا اس سے قبل سیکورٹی کے حوالے سے آگاہی کے بعد پاکستان آنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن اور انگلینڈ کے مختصر طرز کرکٹ کے کپتان ایان مورگن پاکستان آنے کو تیار نہیں جبکہ لیگ میں کسی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکامی کا سامنا کرنے والے ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرس گیل نے بھی پاکستان آنے سے انکار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT