Wednesday , December 19 2018

پشاور سانحہ پر فلمی شخصیتوں کا ردعمل

ممبئی۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) فلمی صنعت سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے آج پاکستانی شہر پشاور میں فوجی بچوں کے ایک اسکول پر طالبان کے حملہ کی مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ اور بہیمانہ کارروائی قرار دیا جبکہ بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے تشدد سے متاثرہ پشاور میں ایک اسکول پر دھاوا بول دیا اوراندھا دھند فائرنگ میں 100سے زائد اسکول

ممبئی۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) فلمی صنعت سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے آج پاکستانی شہر پشاور میں فوجی بچوں کے ایک اسکول پر طالبان کے حملہ کی مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ اور بہیمانہ کارروائی قرار دیا جبکہ بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے تشدد سے متاثرہ پشاور میں ایک اسکول پر دھاوا بول دیا اوراندھا دھند فائرنگ میں 100سے زائد اسکولی بچوں کو ہلاک کردیا۔ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا کہ یہ انتہائی صدمہ اور المناک واقعہ ہے۔ ارجن کپور نے کہا کہ اس حملہ کی اطلاع ملنے پر وہ اپنے آپ کو بے بس اور مجبور محسوس کررہے ہیں اور پشاور سانحہ کے تمام بچوں اور ان کے والدین کیلئے دعا گو ہیں اور آج کا دن میرے لئے سوگ کا دن ہے۔ فرحان اختر نے کہا کہ مذکورہ المیہ کے بارے میں جان کر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔اداکارہ سندھیا مردول نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ معصوم لوگوں پر عسکریت پسندوں کے مسلسل حملوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دنیا غلط سمت میں جارہی ہے ۔ آر مادھون نے کہا کہ ہمیں ان محرکات کا جائزہ لینا ہوگا جس کی وجہ سے اسکولی بچوں کو ہلاک کردیا گیا۔ اداکارہ روینہ نے کہا کہ اللہ ہو یا خدا ، ان حملہ آوروں کو اسکولی بچوں کے ہلاکتوں کیلئے جواب دینا ہوگا، آخر ان معصوم بچوں کا قصور کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT