Monday , June 25 2018
Home / پاکستان / پشاور میں دلیپ کمار کی سالگرہ تقریب

پشاور میں دلیپ کمار کی سالگرہ تقریب

اسلام آباد ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فلمی صنعت کی سب سے زیادہ باوقار شخصیت دلیپ کمار (یوسف خان) 95 سال کے ہوگئے اور انہوں نے انتہائی سادگی سے اپنی سالگرہ ممبئی میں منائی حالانکہ ان کا مزاج گذشتہ کئی سالوں سے ٹھیک نہیں ہے لیکن ان کی اہلیہ اور سابق اداکارہ سائرہ بانو ہمیشہ ان کی دلجوئی میں لگی رہتی ہیں۔ دلیپ کمار کے پرستاروں کی پاکستان کے شہر پشاور میں بھی کوئی کمی نہیں ہے۔ پشاور پریس کلب میں کلچرل ہیریٹج کونسل نے دلیپ کمار کی سالگرہ منائی اور ایک کیک بھی کاٹا گیا۔ اس وقت تقریب کے مقام پر ہر طرف دلیپ کمار کی تصویر آویزاں کی گئی تھیں جبکہ سائرہ بانو نے بھی دلیپ صاحب کے مداحوں سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور دلیپ صاحب کی سالگرہ یاد رکھنے پر ان سے اظہارتشکر کیا اور کہاکہ ان کی دعاؤں اور نیک تمناؤں سے دلیپ صاحب جلد ہی صحتیاب ہوکر خود ان سے (مداحوں) بات کریں گے۔ دلیپ کمار کی پیدائش 1922ء میں قصہ خوانی کے محلہ خداداد میں ہوئی تھی۔ ہندی فلمی صنعت میں ان کی غیرمعمولی کارکردگی کے اعتراف کے طور پر انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ ’’نشانِ امتیاز‘‘ بھی عطا کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT