Saturday , September 22 2018
Home / پاکستان / پشاور میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک

پشاور میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک

پشاور ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پشاور کی صدر روڈ پر آج صبح سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔ سی سی پی او اعجاز خان نے بتایا کہ پریس کلب کے قریب خودکش حملہ آور نے دھماکو خیز مواد سے بھری کار سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب اڑا دی جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھم

پشاور ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پشاور کی صدر روڈ پر آج صبح سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔ سی سی پی او اعجاز خان نے بتایا کہ پریس کلب کے قریب خودکش حملہ آور نے دھماکو خیز مواد سے بھری کار سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب اڑا دی جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکہ کے نتیجہ میں ایک خاتون اور ایف سی کے دو اہلکار برسرموقع شہید ہوگئے۔ 18 دیگر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT