Monday , December 18 2017
Home / پاکستان / پشاور میں سیکوریٹی فورسیس کیساتھ جھڑپیں ،5 دہشت گرد ہلاک

پشاور میں سیکوریٹی فورسیس کیساتھ جھڑپیں ،5 دہشت گرد ہلاک

پشاور ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپ میں طالبان دہشت گرد جن میں ان کا ایک کمانڈر بھی شامل تھا ہلاک ہوگئے ۔ اس آپریشن میں پاکستانی سیکوریٹی فورسیس کا ایک میجر اور ایک فوجی بھی ہلاک ہوئے ۔ فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ جھڑپیں زیریں اور کزائی ایجنسی کے عثمان خیل میں ہوئیں جہاں انٹلی جنس کی جانب سے دی گئی مصدقہ رپورٹس کی بنیاد پر آپریشن انجام دیا گیا تھا جس کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گرد جن میں ان کا کمانڈر شاہ دوران بھی شامل تھا ، ہلاک ہوگئے جب کہ سیکوریٹی فورسیس کے میجر مدثر اور فوجی مطیع اللہ بھی ہلاک ہوگئے ۔ یاد رہے کہ علاقہ کی ناکہ بندی کے بعد سیکوریٹی فورسیس نے اس علاقہ سے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار ضبط کی ۔۔

 

طلبہ گروپ کے درمیان
جھڑپ، 18 زخمی
لاہور۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کی پنجاب یونیورسٹی میں دو طالب علم گروپوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں 18 طلبہ زخمی ہو گئے ۔پاکستانی اخبار دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق منگل کو یونیورسٹی کے فیصل احاطے کے باہر یوم ثقافت کے دوران تمام طالب علم خوشیاں منا رہے تھے کہ ایک اور طالب علم کاگروپ وہاں پہنچ گیا اور ایک دوسرے کے درمیان بحث و تکرار کے بعد دونوں گروپ درمیان جھڑپ ہو گئی اور ایک دوسرے پر سنگباری بھی کئے۔  یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو بلایا اور اس کے بعد حالات میں بہتری آئی۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ظفر معین ناصر نے کہا کہ اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس کو کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT