Friday , June 22 2018
Home / پاکستان / پشاور میں کپور خاندان کا آبائی مکان خستہ حال

پشاور میں کپور خاندان کا آبائی مکان خستہ حال

اسلام آباد۔ 20؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستانی فلمی صنعت کے مشہور کپور خاندان کا آبائی مکان انتہائی خستہ حالت میں ہے۔ اخباری اطلاعات کے بموجب اس کے عنقریب منہدم ہونے کا اندیشہ ہے۔ کپور خاندان پشاور کے قصہ خوانی بازار کے قریب قصبہ ڈھکی میں مقیم تھا۔ روزنامہ ’ڈان‘ کی خبر کے بموجب کپور خاندان کا مکان انتہائی خستہ حالت میں ہے، تاہم ہنوز موجود ہے۔ اخباری نمائندوں نے جو اس کا دورہ کرچکے ہیں، کہا کہ اگر فوری اس کی تعمیر و مرمت کا انتظام نہ کیا جائے تو عنقریب یہ ملبہ کا ڈھیر بن جائے گا۔ شاہی شان و شوکت کی یہ عمارت کئی جھروکے رکھتی ہے، جیسے کہ شاہی محل میں پائے جاتے تھے۔ مقامی عوام اس عمارت کی اس اہمیت سے ناواقف ہیں۔ قصہ خوانی بازار کے قریب ہی مشہور اداکار دلیپ کمار کا آبائی مکان بھی ہے۔

TOPPOPULARRECENT