Wednesday , September 19 2018
Home / عرب دنیا / پشاور : پولیو ہیلتھ ورکر طالبان حملے میں زخمی

پشاور : پولیو ہیلتھ ورکر طالبان حملے میں زخمی

پشاور ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) طالبان عسکریت پسندوں کے آج پشاور کے نواح میں کئے گئے حملے میں ایک پولیو ہیلتھ ورکر کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا جب کہ آج سے ہی انسداد پولیو کی تازہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دو مسلح حملہ آوروں نے پشاور سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر شب قدر کے علاقے میں ایک مرد ہیلتھ ورکر پر یہ حملہ اُس وقت کیا جب وہ ایک ہیلتھ سنٹر سے ویکسین لے کر نکل رہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT