Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پشپانجلی کنڑی ریسارٹ کلب پر پولیس کا دھاوا

پشپانجلی کنڑی ریسارٹ کلب پر پولیس کا دھاوا

بشمول منیجر 33جواری گرفتار، 7.9لاکھ روپئے ضبط
کریم نگر۔/19جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگرکے مضافات میں پشپانجلی ریسارٹ کلب پر منگل و چہارشنبہ کی درمیانی شب ٹاسک فورس کریم نگر رورل پولیس نے مشترکہ طور پر دھاوا کیا اور وہاں تاش کھیلنے والے 33افراد کے بشمول کلب منیجر ستیش راؤ کو بھی گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدہ افراد کے پاس سے 790900 نقد ، سیل فونس بھی پولیس نے ضبط کرلئے ۔ پشپانجلی کنڑی ریسارٹ کلب کے پانچ کمروں میں تاش کھیلنے کے دوران کریم نگر تھری ٹاؤن تما پور کریم نگر رورل سی آئی جی وجئے کمار کے ششی دھر ریڈی، ٹی کروناکر راؤ کی زیر قیادت پولیس نے 8 بجے شب اچانک دھاوا کیا۔کریم نگر کے اطراف واکناف کے سی آئیز ، سب انسپکٹرس ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرس کی ایک ٹاسک ہے جسے فوری حاضر ہونے کا حکم دیا اور عہدیداروں نے پشپانجلی کلب جانے تک کسی کو بھی واقف نہ کرواتے ہوئے ہر طرح کی احتیاط برتی یہاں تک کہ ڈسٹرکٹ گارڈس و دیگر عملے کے سیل فون بھی لے لئے گئے تھے۔پشپانجلی کلب میں رمی کھیلنے کی ہائیکورٹ سے اجازت حاصل کرلی گئی ہے اس سلسلہ میں سی سی کیمرے نصب کرکے کریم نگر رورل پولیس اسٹیشن کنٹرول روم سے منسلک کردیا گیا ہے۔ کنٹرول روم سے راست مشاہدہ کئے جانے کا اس طرح سے عصری طریقہ کار کا انتظام و نگرانی رکھی گئی چنانچہ کلب میں تین پتے کھیلے جانے کی اطلاع پانے پر پولیس نے دھاوا کیا اور وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، پکڑے گئے 33افراد پر گیمنگ ایکٹ درج کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جائے گا، کریم نگر رورل سی آئی وی تروپتی نے واقف کرایا۔

 

TOPPOPULARRECENT