Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پشکر نگر میں مکمل کارپٹ بچھانے کی ہدایت

پشکر نگر میں مکمل کارپٹ بچھانے کی ہدایت

جنرل منیجر ایس سی آر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( آئی این این) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے وجئے واڑہ ریلوے اسٹیشن کے روبرو ریلوے اسٹیڈیم پر عارضی طور پر قائم کئے گئے پشکر نگر میں کارپٹ بچھانے کے احکام دیئے ہیں تاکہ کرشنا پشکرالو آنے والے یاتریوں کو یہاں قیام کی سہولت ہوسکے ۔ جنرل منیجر ایس سی آر رویندر گپتا نے یہاں ریل نیلائم سکندرآباد میں اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ایس سی آر کی جانب سے یاتریوں کے لیے کئے جارہے انتظام کا جائزہ لینے کے دوران کارپٹ بچھانے کی سہولیات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پشکرالو کے اختتام تک یاتریوں کو مہیا کی جانے والی سہولتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہونی چاہئے ۔ بتایا گیا ہے کہ پشکرالو سفر کے دوران آنے والے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر یاتریوں کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے جب کہ ٹرینوں میں ہجوم کے پیش نظر ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT