Tuesday , August 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پلاسٹک بیاگس کے استعمال سے گریز کا مشورہ

پلاسٹک بیاگس کے استعمال سے گریز کا مشورہ

نظام آباد ۔ 2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پلاسٹک کورس کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے لہذا پلاسٹک کورس کے استعمال سے گریز کریں تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سینٹرنگ انچارج آفیسر سدرشن ریڈی نے کانگریس بھون میں ہوٹل مالکین کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ پلاسٹک استعمال کیا گیا تو سخت کارروائی کرنے کا انتبا ہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک پر امتناع عائد کیا گیا ہے اور اس سے ماحولیات میں آلودگی پیدا ہورہی ہے ۔ ماحولیات میں آلودگی سے حفظان صحت پر اثر پڑر ہا ہے ۔ لہذا پلاسٹک کے استعمال سے گریز کریں ۔ ماحولیات میں آلودگی پیدا ہونے نہ دے ۔ اس موقع پر عہدیداروں نے ہوٹل مالکین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کے بیجا استعمال اور سڑکوں پر نہ ڈالے ورنہ سخت کارروائی کرنے اور ہر روز بلدیہ کی گاڑی میں پلاسٹک کور کو ڈالنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر سینٹری انچارج ساجد ، نٹراج گوڑکے علاوہ وینکٹ رمنا و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT