Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال کو روکنے بلدیہ کی انعامی اسکیم

پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال کو روکنے بلدیہ کی انعامی اسکیم

حیدرآباد 7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) : شہر میں پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال کا تدارک کرنے کمشنر بلدیہ ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے چکن و مٹن شاپس سے گوشت کے گاہک اگر اپنے ساتھ ٹفن باکس لیجائیں تو ڈاکٹر جناردھن ریڈی نقد نذرانہ پیش کریں گے اور پلاسٹک تھیلیاں استعمال نہ کرنے پر مالکین سے ہزار روپئے نقد بطور انعام دلایا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہر ہفتہ دوکان مالکین و گاہکوں کی موجودگی میں قرعہ اندازی سے کامیاب افراد میں نقد نذرانہ پیش کیا جائے گا ۔ جی ایچ ایم سی ذرائع کے مطابق چند مٹن و چکن شاپس مالکین کو ٹفن باکس لانے والوں کو انعام دینے رضا مند کروالیا ہے اور چکن شاپس مالکین کو بھی رضامند کرنے ہدایات دی ہیں ۔ حیدرآباد میں مرحلہ وار اساس پر پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال کو ختم کرنے جوٹ اور کاٹن بیاگس کے استعمال کو نہ صرف فروغ دیا جائے گا بلکہ ان کی ہمت افزائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT