Wednesday , December 12 2018

پلاسٹک پائپ کا گودام جل کر خاکستر

حیدرآباد۔ 19 فروری (سیاست نیوز) بوئن پلی علاقہ میں پیش آئے ایک مہیب آتشزدگی کے واقعہ میں پلاسٹک پائپ کا گودام جل کر خاکستر ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پدما ایجنسیز جو پی وی سی پائپس کی کمپنی ہے کا گودام بوئن پلی علاقہ میں واقع ہے اور مقامی افراد کی جانب سے گودام کے قریب کچرا جلانے کے دوران اتفاقی طور پر گودام میں آگ لگ گئی ۔ سکندرآباد فائر اسٹیشن سے وابستہ تین فائر انجن جائے حادثہ پر پہونچ کر اندرون ایک گھنٹہ آگ پر قابو پالیا ۔ پولیس بوئن پلی نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT