Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پلاٹینی پر ایک اور جرمانہ کا امکان

پلاٹینی پر ایک اور جرمانہ کا امکان

دبئی ۔31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )فیفا کی جانب  سے معطل  یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی ایک اور پریشانی میں پھنس گئے ۔ فیفا کی ضابطہ اخلاق کی کمیٹی نے ان سے پابندی کے باوجود دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت پر وضاحت طلب کی۔مائیکل پلاٹینی کو فیفا نے کرپشن میں معطل کررکھا ہے اور ان کی بحالی کی 2 درخواستیں بھی مسترد ہوچکی ہیں ۔ پلاٹینی نے پابندی کے باوجود گزشتہ دنوں دبئی میں ہوئی ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اور پریس کانفرنس کے دوران فیفا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔تسلی بخش جواب نہ دینے پر ان کو نقد جرمانے کی سزاہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT