Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / پلاٹ مالکان کو راحت

پلاٹ مالکان کو راحت

حیدرآباد ۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی  حکومت نے بغیر لے آوٹ کے پلاٹس خریدنے والوں کو ایک بار پھر راحت فراہم کرتے ہوئے انہیں 31 ڈسمبر تک اپنے غیرمجاز پلاٹس کو باقاعدہ بنانے کی سہولت فراہم کی ہے۔ حکومت نے یکم ؍ مارچ 2016ء تک غیرمجاز پلاٹس رکھنے والوں کو اپنے پلاٹس باقاعدہ بنانے کی سہولت فراہم کی تھی۔ تاہم عوام کے بے حد اصرار پر حکومت نے پھر ایک بار غیرمجاز پلاٹس رکھنے والوں کو درخواستیں داخل کرتے ہوئے 31 ڈسمبر تک انہیں باقاعدہ بنانے کی سہولت دی ہے اور اس کیلئے جی او بھی جاری کردیا گیا ہے۔ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار عروج پر ہے۔ اس وقت شہر کے مضافاتی علاقوں میں عوام نے بغیر لے آؤٹ کے غیرمجاز پلاٹس خرید لئے تھے۔ عوام اپنے پلاٹس کو باقاعدہ بنانے کی مہلت دینے کا لمبے عرصہ سے حکومت سے مطالبہ کررہے تھے جس کا جائزہ لینے کے بعد میونسپل صدورنشین اور کمشنرس نے عوام سے وصول ہون والی درخواستوں سے ریاستی حکومت کو واقف کرایا ہے۔ بڑی نوٹوں کی منسوخی سے مکانات کی تعمیر کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ان حالت میں غیرمجاز پلاٹس کو باقاعدہ بنانے کی صورت میں مکانات کی تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگا اور ساتھ ہی مزدوروں کو کام بھی دستیاب ہوگا۔ ان تمام امور کا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد ریاستی حکومت نے غیرمجاز پلاٹس کو 31 ڈسمبر تک درخواستیں داخل کرتے ہوئے باقاعدہ بنانے کی سہولت فراہم کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT