Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / پلس پولیو کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی : ڈپٹی چیف منسٹرراجیا

پلس پولیو کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی : ڈپٹی چیف منسٹرراجیا

حیدرآباد۔19جنوری ( این ایس ایس) ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر ٹی راجیانے آج کہا ہے کہ گذشتہ 15سال کے دوران پلس پولیو خوراک کی وجہ سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی ۔ انہوں نے آج سکریٹریٹ میں واقع اپنے چیمبر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورنگل ہاسپٹل میں مبینہ طور پر ایک بچے کی موت کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی لاپرواہی کاپتہ چلے تو حکومت سخت کارروائی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہاسپٹل کے اسٹاف کی لاپرواہی کے باعث کسی کی موت واقع ہوجائے تو حکومت ذمہ دار افراد کو معاف نہیں کرے گی ‘ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ پلس پولیو پروگرام کا دوسرا مرحلہ 22فبروری کو پروگرام کے مطابق ہوگا ۔آئی این این کے بموجب ڈاکٹر راجیا نے جاریہ سال سوائن فلو کے باعث 5اموات کا اعتراف کیا ۔
کے۔

TOPPOPULARRECENT