Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / پلوامہ میں انکاؤنٹر میں سی آر پی ایف جوان ہلاک

پلوامہ میں انکاؤنٹر میں سی آر پی ایف جوان ہلاک

سرینگر۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے پلوامہ ڈسٹرکٹ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسیس کے درمیان ایک مختصر فائرنگ کے تبادلے میں سی آر پی ایف کا ایک جوان ہلاک ہوگیا اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ سکیورٹی فورسیس نے جمعہ کو پلوامہ میں چنار باغ، محلہ تکیتہ میں وہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد تلاشی مہم چلائی۔ سرچ پارٹی جیسے ہی مشتبہ کے گھر پہنچی، وہاں اندر چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے اندھادھند فائرنگ کی جس کی وجہ مکان کے مالک بشیر احمد زخمی ہوگئے اور اب ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اس عہدیدار نے کہا کہ عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسیس کے درمیان ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے دوران سی آر پی ایف کا ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔ بعد میں یہ جوان مندیپ کمار زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس مقام سے فرار ہوگئے اور کہا کہ اس آپریشن کو آج صبح روک دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT