Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / پلے سے ملاقات خواب کی تکمیل ہوئی : رحمن

پلے سے ملاقات خواب کی تکمیل ہوئی : رحمن

ممبئی ، 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن کا کہنا ہے کہ برازیلی فٹبال لجنڈ پلے سے اُن ’بائیوپِک‘ کیلئے ملاقات ان کیلئے خواب جیسا رہا ہے۔ رحمن نے جو آنے والی فلم ’’Pele‘‘ کیلئے موسیقی ترتیب دے رہے ہیں، کولکاتا کے ایک ایونٹ میں ’’کنگ آف فٹبال‘‘ سے ملاقات کی اور کہا کہ اُن کی فلم پر کام کرنا ایک اعزاز ہے۔ رحمن نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ ’’پلے اسپورٹس کے بڑے لجنڈ ہیں، اور اُن کی فلم پر کام کرنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اُن سے ملاقات اور بھی بڑا اعزاز رہا … یہ بہت شاندار موقع رہا اور ایک خواب کی تکمیل ہوئی۔ میں نے چیف منسٹر مغربی بنگال (ممتا بنرجی) سے بھی ملاقات کی۔ ’پرنس آف کولکاتا‘ سورو گنگولی سے ملاقات سونے پہ سہاگہ ہوا‘‘۔ رحمن کا کہنا ہے کہ پلے کی سوانح حیات پر مبنی فلم کی میوزک تیز نوعیت کی رہے گی ، پھر بھی اس میں برازیلی انداز برقرار رہے گا۔ جیف زمبالسٹ کی لکھی اور ہدایت کاری والی فلم ’’پلے‘‘ کے اداکاروں میں کیون ڈی پاؤلا، ونسنٹ ڈی اونوفریو، راڈریگو سانتورو، ڈیگو بونیٹا اور کوم میانے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT