Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پلے وکاس پروگرام کا انعقاد

پلے وکاس پروگرام کا انعقاد

اوٹکور ۔11ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل کے موضع بجوار میں پلے وکاس پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جو کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کا ذریعہ ہے ۔ موضع بجوار میں جناب شنکریا نائک کی زیر قیادت پلے وکاس پروگرام منعقد ہوا ۔ اس موقع پر پینے کے پانی کے مسئلہ پر عوام نے شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ سری ستیہ سائی اسکیم کے تحت اس مقام کو پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس طرح موضع کوتہ پلی میں سڑک کی تعمیر کو باقاعدہ بنانے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو بھی آگاہ کیا گیا اور متعلقہ عہدیداران میں ایم پی ڈی او وینکٹما اوٹکور ‘ ایم ای او وینکٹیا ‘ سرپنچ لنگما ‘ ایم پی ٹی سی بجوار وجئے اماں ‘ ہاؤزنگ اے ای وجئے کمار ‘ محمد سلیم سی پی آئی ایم ایل لیڈر اور دیگر نے اسکولی طلبہ اور آنگن واڑی سنٹر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر عہدیداران نے آنگن واڑی سنٹر کا بھی معائنہ کیا ۔ عہدیداران نے عوام الناس سے کہا کہ اس پلے وکاس پروگرام کے ذریعہ عوامی مسائل کو ضرور حل کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT