Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / پل انہدام واقعہ میں مزید 3 نعشیں دستیاب

پل انہدام واقعہ میں مزید 3 نعشیں دستیاب

ممبئی ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام): دریائے ساوتری سے آج مزید 3 نعشیں برآمد کرلی گئیں جب کہ موسلادھار بارش کے باعث 2 بسوں اور دیگر خانگی گاڑیوں کی تلاشی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی جو کہ ضلع رائے گڑھ میں برطانوی دور کے برج منہدم ہوجانے سے طغیانی میں بہہ گئی ہیں ۔ مذکورہ حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجے پاٹل نے بتایا کہ کل رات تک 14 نعشیں نکالی گئیں اور آج صبح مزید 3 نعشیں دستیاب ہوئی ہیں ۔ جب کہ مزید نعشوں کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 20 کشتیاں ، کوسٹ گارڈ اور NDRF ، بحریہ سے وابستہ 160 اہلکاروں کے علاوہ مقامی غوطہ خور تلاشی مہم میں مصروف ہے ۔ جب کہ مقامی پولیس مطلوبہ ساز و سامان فراہم کررہی ہے ۔ ایک اور پولیس عہدیدار نے بتایا کہ بعض نعشیں جائے وقوع ( منہدمہ پل ) سے 120 کلو میٹر دور دستیاب ہوئی ہیں جب کہ لاپتہ بسوں اور موٹر کاروں کی دستیابی تک تلاشی مہم جاری رہے گی ۔ تاہم موسلادھار بارش کی وجہ سے تلاشی کارروائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT