Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / پل گاؤ ںآتشزدگی کے ورثا کو پانچ لاکھ روپئے امداد

پل گاؤ ںآتشزدگی کے ورثا کو پانچ لاکھ روپئے امداد

ممبئی ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے فیصلہ کیا ہیکہ مرکزی دفاعی اسلحہ و گولہ بارود کے ڈپو میں کل کی آتشزدگی کے واقعہ میں فوت ہونے والوں کے ورثاکو پانچ لاکھ روپئے فی کس بطور امداد ادا کئے جائیں۔ ریاستی وزیر مال سدھیر منگنٹی وار نے اس کا اعلان کیا۔

یوپی : ایک کار سے بڑا گوشت دستیاب
سہارنپور۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) کثیر مقدار میں گوشت جس پر بڑا گوشت ہونے کا شبہ ہے، آج ایک کار سے دستیاب ہوا جبکہ کشن پورہ نالہ پتری کے مقام پر کار کا موٹر سائیکل سے تصادم ہوگیا۔ کار کو مقامی افراد نے گھیر لیا تھا۔ کار ڈرائیور اور اس کا ساتھی مقام حادثہ سے کار چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ تلاشی کے دوران ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (رورل) جگدیش شرما کو کار سے گوشت دستیاب ہوا۔ شبہ ہیکہ یہ بیف ہے۔

TOPPOPULARRECENT