Tuesday , November 20 2018
Home / دنیا / پل گرنے سے 10مزدور ہلاک

پل گرنے سے 10مزدور ہلاک

بگوٹا، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وسطی کولمبیا میں ایک زیر تعمیر پل کے کچھ حصہ کے گرنے سے 10 مزدوروں کی موت ہو گئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ڈیزاسٹر رسپانس ایجنسی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ کیوڈنمارکا اور میٹا صوبے کی سرحد پر چراجرا میں ہوا۔ یہ پل دارالحکومت بگوٹا اور ولاونچوسیو شہر کوجوڑنے کے لئے بنایا جا رہا ہے اور اب تک اسے عوامی استعمال کے لئے نہیں کھولا گیا ہے ۔میٹا صوبے کے محکمہ ڈیزاسٹر کے سربراہ رینالڈو رومیرو نے کہاکہ حادثہ میں اب تک نو ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ہم دوسرے متاثرین کے بارے میں پتہ لگایا جارہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT