Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پنالہ لکشمیا کو ووٹ دینے مسلمانوں سے اپیل

پنالہ لکشمیا کو ووٹ دینے مسلمانوں سے اپیل

جنگاؤں23 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے سیکولرزم کو برقرار رکھی ہے ۔ کانگریس پارٹی کبھی بھی مسلمانوں کے خلاف کچھ نہیں کی ۔ فرقہ پرست پارٹی بی جے پی کے دور میں کئی ایک ظلم مسلمانوں پر ہوئے گجرات کے چیف منسٹر مسٹر نریندر مودی نے کئی مسلمانوں کی زندگیوں کو نقصان پہونچایا آج وہ اس ملک کا وزیر اعظم بننے کا خواب

جنگاؤں23 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے سیکولرزم کو برقرار رکھی ہے ۔ کانگریس پارٹی کبھی بھی مسلمانوں کے خلاف کچھ نہیں کی ۔ فرقہ پرست پارٹی بی جے پی کے دور میں کئی ایک ظلم مسلمانوں پر ہوئے گجرات کے چیف منسٹر مسٹر نریندر مودی نے کئی مسلمانوں کی زندگیوں کو نقصان پہونچایا آج وہ اس ملک کا وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہا ہے ۔ یہ کبھی بھی نہیں ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار شعبہ اقلیت تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر مسٹر محمد سراج الدین نے جنگاؤں کانگریس آئی پارٹی دفتر ( رہائش گاہ مسٹر پنالہ لکشمیا ) کے پاس اقلیتوں کی میٹنگ میں کیا ۔ کانگریس پارٹی صدر نے کئی ایک مسلمانوں کی ترقی کے اسکیم کا الیکشن کے منیفسٹو کے عہدے کا بھی اعلان کیا گیا ۔ 2004 اور 2009 میں جس طرح مسلمانوں نے کانگریس کا ساتھ دیا اسی طرح اب 2014 میں بھی ساتھ دیکر ریاست میں اور مرکز میں حکومت بنانے میں مدد کریں ۔ پنالہ لکشمیا کو شروع سے مسلمانوں نے ووٹ دیا ۔ اس مرتبہ بھی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ محمد مظہر شریف نائب صدر اقلیتی سیل نے کہا کہ جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود میں پنالہ لکشمیا کا فنڈ الاٹ کرتے ہوئے مدد کی ہے ۔ مسٹر پنالہ لکشمیا کو کامیاب بنانے میں مسلمانوں کا بڑا دخل ہے ۔ ضلع ورنگل کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ چیرمین محمد جمال شریف ایڈوکیٹ ، سید یوسف ہاشمی پی پی سی سکریٹری ، میر ہادی علی ، محمد اشرف ، محمد غوث ، قاسم ، عبیداحمد صدیقی کے علاوہ صدر مہیلا کانگریس ورنگل پنالہ وائیشالی نے کہا کہ مسٹر پنالہ لکشمیا سیکولر قائد ہیں ان کا ساتھ دیکر کامیاب بنائیں ۔ مسلمانوں کے ووٹ بہت اہم ہوتے ہیں اس فرقہ پرست پارٹیوں کو فائدہ نہ ہونے دیں ۔

TOPPOPULARRECENT