Wednesday , December 12 2018

پناماپیپرس : احتسابی بیورو کو نوازشریف کیخلاف مزید گواہ پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد بدعنوانی عدالت نے احتسابی بیورو کو ہدایت کی ہیکہ پناما پیپرس اسکینڈل میں ملوث ملک کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مزید گواہوں کو پیش کیا جائے۔ یاد رہیکہ صرف ایک روز قبل ہی قومی احتسابی بیورو (NAB) نے نواز شریف کے خلاف ایک ضمنی کیس کا ادخال بھی کیا ہے جو نہ صرف ان کے بلکہ ان کے ارکان خاندان کے خلاف لندن میں خریدی گئی املاک سے متعلق ہے۔ 68 سالہ نواز شریف احتسابی بیورو میں 14 ویں بار پیش ہوئے جو ان کے اور ارکان خاندان کے خلاف دائر کئے گئے تین معاملات کی سماعت کررہی ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ان کی دختر مریم اور داماد محمد صفدر بھی تھے جو تین معاملات کے منجملہ ایک معاملہ میں ملزم بتائے گئے ہیں۔ سماعت کے دوران کم و بیش دو گواہوں نے بھی اپنے بیانات ریکارڈ کروائے جبکہ تیسرا گواہ آج اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرواسکا۔ لہٰذا عدالت نے سماعت کی آئندہ تاریخ 30 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے احتسابی بیورو کو مزید گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

TOPPOPULARRECENT