Saturday , November 25 2017
Home / پاکستان / پناما پیپرس: نواز شریف پر کیس کی پوچھ گچھ پر عدم تعاون کا الزام

پناما پیپرس: نواز شریف پر کیس کی پوچھ گچھ پر عدم تعاون کا الزام

لاہور ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف انکے دونوں بیٹے حسن، حسین اور بیٹی مریم نواز ملک کی اعلیٰ ترین انسداد بدعنوانی عدالت میں مسلسل تیسری بار حاضر نہ ہوسکے جو ان سے پناما پیپرس کے انکشافات کے بعد غیرقانونی رقمی لین دین اور بدعنوانیوں کے دیگر معاملات میں ملوث پائے جانے پر پوچھ گچھ کرنے والی تھی۔ قومی احتساب بیورویو نے نواز شریف اور انکے تینوں بچوں کے علاوہ داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر اور وزیرمالیات اسحق ڈار کو اپنی لاہور آفس میں طلب کیا تھا تاکہ ان سے پناما پیپرس معاملہ انکی بیرونی ممالک املاک کے بارے میں پوچھ گچھ کی جاسکے۔ انکے خاندان پر اس معاملہ میں عدم تعاون کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اب وزارت خارجہ کو ایک مکتوب تحریر کرنے پر غوروخوض کیا جارہا ہے تاکہ انکے ناموں کو ایگزسٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں شامل کرلیا جائے تاکہ نواز شریف اور انکے بچے بیرون ملک نہ جاسکیں۔

TOPPOPULARRECENT