Tuesday , November 13 2018
Home / دنیا / پناہ گزینوں کی ذمہ داری نبھانے آسٹریلیا سے اقوام متحدہ کی اپیل

پناہ گزینوں کی ذمہ داری نبھانے آسٹریلیا سے اقوام متحدہ کی اپیل

جنیوا، 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آسٹریلیا سے تقریبا آٹھ سو پناہ گزینوں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔اقوام متحدہ پناہ گزین کمیشن کے علاقائی سیکورٹی افسر ریکو سالسیڈو نے کل یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو بین الاقوامی قانون کے تحت ان آٹھ سو لوگوں کی ذمہ داری لینی چاہئے جو جائے پناہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا” پناہ گزین مشن کو مہاجرین اور پناہ کے خواہشمندوں میں مایوسی اور بگڑتے صورتحال پرتشویش ہے ”قابل غور طلب ہے کہ ا فغانستان، پاکستان کے پناہ گزین اور میانمار سے فرار ہونے والے روہنگیا مسلمان اس علاقے میں کیمپ لگا کر رہ رہے ہیں اور یہ لوگ طبی ور دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT