Monday , November 20 2017
Home / دنیا / پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے جرمنی کا 150 ملین یوروز کا پیاکیج

پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے جرمنی کا 150 ملین یوروز کا پیاکیج

برلن ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی نے تارکین وطن کو ان کے وطن لوٹ جانے کیلئے 150 ملین یوروز کا پیاکیج تیار کیا ہے۔ وزیر ترقیات نے کل ایک انٹرویو میں یہ بات کہی جس کی آج اشاعت عمل میں آئی۔ اس فنڈ کے ذریعہ پناہ حاصل کرنے میں ناکام افراد اور ایسے لوگ جو یہاں تارکین وطن کی زندگی گذار رہے ہیں اور اپنے وطن واپس جانے کے خواہشمند ہیں، کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ اس دوران وزیرجیرڈ موئلز نے اخبار اکسبرگرالجیمائن کو بتایا کہ آئندہ تین سالوں کیلئے ہم نے 50 ملین یوروز فی سال کیلئے مختص کردیئے ہیں تاکہ تارکین وطن کو ان کے وطن واپس روانہ کیا جاسکے۔ یہ فنڈس عراقی، افغانی اور بلقان سے تعلق رکھنے والے تارکین کیلئے دستیاب رہیں گے۔ مسٹر موئلر نے مزید کہا کہ اس فنڈ کے ذریعہ یہ لوگ اپنے اپنے وطن میں نئے سرے سے زندگی کا آغاز کریں گے۔ ہم انہیں تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، روزگار اور سماجی فائدے فراہم کرسکتے ہیں۔ 2015ء میں جرمنی نے پناہ  حاصل کرنے کے خواہشمند تقریباً 9 لاکھ افراد کی درخواست کے بعد جرمنی نے اپنی سرحدوں پر نگرانی میں شدت پیدا کردی ہے تاکہ آئندہ کسی بھی تارک وطن کو ملک میں داخلہ سے روکا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT