Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / پناہ گزینوں کی یونان سے ترکی واپسی

پناہ گزینوں کی یونان سے ترکی واپسی

ایتھنز۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کے تحت مناسب منصوبہ بندی اور سماجی اداروں کی تنقید کے باوجود یونان سے پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کا عمل شروع ہورہا ہے۔ معاہدے کا مقصد مغربی یورپ میں لوگوں کی بے ضابطہ آمد میں کمی لانا ہے۔ یورپ میں داخلے کے لیے پناہ گزین بڑی تعداد میں بحر ایجہ کا خطرناک سفر اختیار کرتے ہیں۔ پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل پیر کے روز یونان کے جزیرے لیزوْوس سے شروع ہوا۔ ترکی کے حکام کے مطابق 500 افراد کی واپسی متوقع ہے۔ ان افراد کو مغربی ترکی کے علاقے ڈی چیلے میں ٹھہرایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT