Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / پناہ گزینوں کے سفر پر ٹرمپ کا امتناع برخواست

پناہ گزینوں کے سفر پر ٹرمپ کا امتناع برخواست

واشنگٹن ۔ /24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا 4 ماہ طویل عالمگیر سطح کا پناہ گزینوں کے سفر پر امتناع آج ختم ہوگیا ۔ سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ انتظامیہ زیادہ سخت ، نئی جانچ کی کارروائیوں کو بے نقاب کرے گا ۔ عاملہ کے ایک حکم نامہ پر جاریہ سال کے اوائیل میں ڈونالڈ ٹرمپ نے دستخط کئے جس کے تحت امریکہ نے عارضی طور پر پناہ گزینوں کی امریکہ میں آمد پر امتناع عائد کردیا تھا ۔ تمام ممالک کے پناہ گزینوں پر امتناع عائد کیا گیا تھا ۔ تاہم چند ممالک کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا ۔ محکمہ داخلی سلامتی ، محکمہ خارجہ اور دیگر امریکی محکموں نے جانچ کے طریقے کا عارضی امتناع کے دوران جائزہ لیا ہے ۔ نئی جانچ کے طریقہ آج بعد ازاں ظاہر کئے جائیں گے ۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حقیقت میں کونسے اقدامات کا اضافہ کیا جائے گا جو ماضی میں نہیں تھے ۔ سرکاری عہدیداروں نے سماجی ذرائع ابلاغ پر شائع ہونے والی خبروں اور دیگر تحقیقاتی اقدامات کا اشارہ دیا ہے تاکہ ان افراد کی شناخت کی جاسکے جو انتہاء پسندوں کے ہمدرد ہیں یا امریکہ کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT