پناہ گزین بحران کو حل کرنے عالمی سعی درکار :ستیارتھی

نئی دہلی ۔ 20 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے شامی پناہ گزین بحران کو حل کرنے کیلئے عاجلانہ عالمی مساعی پر زور دیا اور کہاکہ بچوں کو سکیورٹی اور تعلیم کی فراہمی اور اُن کی آزادی کی حفاظت اجتماعی کوششوں کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ حقوق اطفال کے جہدکار حال ہی میں ترکی میں قائم کئی رفیوجی کیمپوں کو گئے تھے جہاں اب متعدد شامی باشندے مقیم ہیںجو 2001 ء سے جاری جنگ کے بعد اپنے ملک سے فراری پر مجبور ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ترکی میں 2.75ملین شامی باشندوں کا رجسٹریشن ہوا ہے جو اُس ملک کا تقریباً 3.5 فیصد ہوتا ہے ۔ یہ اعداد و شمار انٹرنیشنل کرائیسس گروپ نے فراہم کئے ہیں جو جنگوں کے تدارک کیلئے سرگرم آزاد ادارہ ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT