Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / پناہ گزین کا میزبان کے گھر پر سرقہ

پناہ گزین کا میزبان کے گھر پر سرقہ

حیدرآباد /16 جون ( سیاست نیوز ) رشتہ دار کو سہارا دینا ایک خاتون کیلئے مصیبت کا سبب بن گیا۔ جہاں ایک اجنبی شخص نے ضعیف خاتون پر حملہ کردیا اور اس کی طلائی چین چھین کر فرار ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس حدود کے علاقہ ناگول میں یہ واقعہ پیش آیا ۔انسپکٹر ایل بی نگر مسٹر کاسی ریڈی نے بتایا کہ ناگول کی ضعیف خاتون نے اس شخص کو جس کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی ہے سہارا دیا ۔ رشتہ دار ہونے کے سبب اس ضعیف خاتون نے اس نوجوان کو گھر میں بلایااور اس کی تواضع کی جس کے بعد اس شخص نے ضعیف خاتون پر حملہ کرتے ہوئے طلائی چین چھین کر فرار ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT