Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / پنت کی نصف سنچری ، دہلی فاتح

پنت کی نصف سنچری ، دہلی فاتح

نئی دہلی، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) طویل خراب فارم سے برسرپیکار رشبھ پنت (51) کی نصف سنچری کی بدولت دہلی نے جمعہ کو جموں کشمیر کے خلاف نارتھ زون کے سید مشتاق علی ٹرافی ٹوئنٹی 20 میچ میں یکطرفہ انداز میں آٹھ وکٹ سے جیت اپنے نام کر لی۔یہ دہلی کے تین میچوں میں دوسری جیت ہے اور وہ ٹیبل میں سب سے اوپر آ گیا ہے ۔ دہلی نے جموں کشمیر کو مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر 100 رن پر کنٹرول کرنے کے بعد 11.3 اوور میں دو وکٹ پر 104 رن بنا کر جیت اپنے نام کر لی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی اننگز میں اوپنر اور وکٹ کیپر بیٹسمین پنت نے 33 گیندوں میں سات چوکے اور دو چھکے لگا کر 51 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی اور فارم میں واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے ٹیم کو جیت بھی دلا دی۔ دوسرے اینڈ پر سارتھک رنجن نے 31 رنز کی مفید اننگز کھیلی اور پنت کے ساتھ مل کر پہلے وکٹ کے لئے 77 رن کی ساجھے داری کی۔ للت یادو (11) اور ہمت سنگھ (09) رن پر ناٹ آؤٹ رہے ۔جموں کشمیر کے بین الاقوامی کھلاڑی پرویز رسول نے 41 رن پر دو وکٹ لئے ۔ اس سے پہلے جموں کشمیر نے بے حد مایوس کن مظاہرہ کیا اور اس کے دونوں اوپنر احمد بندی اور جتن وادھوا کھاتہ کھولے بغیر ہی صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔پرنب گپتا 22 رن، کپتان رسول 37 رن اور وسیم رضا 11 رنز بنا کر دہائی کے ہندسے میں پہنچنے والے تین بیٹسمین رہے ۔

TOPPOPULARRECENT