Wednesday , December 12 2018

پنت یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسنادمیں وزیراعظم نیپال کی شرکت

پنت نگر ۔8اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نیپال پی کے شرما اولی پنت نگر ایئرپورٹ پہنچے تاکہ جی وی پنت یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں ۔ اس جلسہ میں گورنر اتراکھنڈ کے کے پال اور چیف منسٹر ترویندر سنگھ راوت بھی شرکت کریں گے اور وزیراعظم نیپال اور ان کی شریک حیات کا استقبال کریں گے ۔ جلسہ تقسیم اسناد پنت نگر سرائی بھون میں مقرر ہے اور افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نیپال کی دوپہر ایک بجے آمد متوقع ہے ۔ وزیراعظم نیپال کا عام انتخابات کے بعد اولین غیر ملکی دورہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT