Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / پنجاب اور بنگلور کے درمیان آج طاقتور ٹکراؤ متوقع

پنجاب اور بنگلور کے درمیان آج طاقتور ٹکراؤ متوقع

بنگلور ۔8 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ کے کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں میزبان رائل چیلنجرس بنگلور کا مقابلہ ٹورنمنٹ میں شاندار مظاہرے کررہی ہے کنگس الیون پنجاب سے ہوگا اور اس مقابلہ میں کنگس الیون پنجاب کے جارحانہ بیٹسمین گلین میکس ویل اور میزبان اوپنر کریس گیل توجہ کا مرکز ہوں گے ۔ پنجاب کیلئے میکس ویل نے شاندار مظ

بنگلور ۔8 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ کے کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں میزبان رائل چیلنجرس بنگلور کا مقابلہ ٹورنمنٹ میں شاندار مظاہرے کررہی ہے کنگس الیون پنجاب سے ہوگا اور اس مقابلہ میں کنگس الیون پنجاب کے جارحانہ بیٹسمین گلین میکس ویل اور میزبان اوپنر کریس گیل توجہ کا مرکز ہوں گے ۔ پنجاب کیلئے میکس ویل نے شاندار مظاہرے کئے ہیں اور 4مواقع پر سنچری بنانے کے قریب آکر سنگ میل عبور کرنے سے محروم رہے ۔ کل کھیلے جانے والے مقابلے میں دونوں ہی ٹیموں کی جانب سے دھماکو بیٹنگ کی اُمید کی جارہی ہے ۔ کنگس الیون پنجاب کیلئے میکس ویل کے علاوہ ویریندر سہواگ ‘ ڈیوڈ ملر اور کپتان جارج بیلی شاندار فام میں موجود ہیں ۔ بنگلور کیلئے گیل کے علاوہ کپتان ویراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ویلئرس شاندار فام میں ہونے کے علاوہ ان کی ٹیم میں یوراج سنگھ بھی موجود ہیں جو مقابلے کو کسی بھی لمحہ اپنے ٹیم کے حق میں کرسکتے ہیں ۔ گذشتہ مقابلے میں ممبئی انڈینس کے خلاف آر سی بی کو شکست برداشت کرنی پڑی ہے لیکن پنجاب کے خلاف وہ گھریلو میدان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہوں گی ۔ دوسری جانب پنجاب نے مہیندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت چینائی سوپر کنگس کے خلاف ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس سے اس کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بنگلور کے خلاف کامیابی کیلئے پُرعزم ہے ۔ بنگلور نے ٹورنمنٹ کا گیل کے بغیر بھی شاندار آغاز کیا لیکن متحدہ عرب امارات میں تین ناکامیوں کے بعد اس کی مہم کو نقصان ہوا ہے ۔

میزبان ٹیم میں ان ناکامیوں کے سلسلہ میں توڑتے ہوئے سن رائیزرس حیدرآباد کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد گذشتہ مقابلہ میں ممبئی انڈینس کے خلاف ہوئی شکست سے بنگلور کے کھلاڑیوں کے اعتماد کو دھکہ پہنچا ہے ۔ بنگلور کے تاحال 6نشانات ہے اور وہ ان نشانات کے ذریعہ کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے ساتھ ٹیموں کے جدول میں موجود ہیں ۔ بنگلور کے چار مقابلوں میں شرکت نہ کرنے کے بعد کریس گیل نے پانچویں مقابلے سے ٹیم میں واپسی کی ہے لیکن اچھی شروعات کے باوجود وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ہنوز ناکام ہے ۔ 25سالہ کپتان ویراٹ کوہلی بھی گذشتہ چندم قابلوں سے بے رنگ دکھائی دے رہے ہیں ۔ وجئے مالیا کی جانب سے 14کروڑ کے عوض حاصل کئے گئے یوراج سنگھ ملین ڈالر کی امیدوں کو برقرار رکھنے میں ناکام ہیں ۔

ڈی ویلئرس جنہوں نے حیدرآباد کے خلاف انتہائی برق رفتاری کی اننگز کھیلی ہیں وہ حیدرآباد کے خلاف ٹیم کو چار وکٹوں کی ایک سنسنی خیز کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ بنگلور کا بولنگ شعبہ ورن ارون ‘ میچل اسٹراک اور لیگ اسپنر یوزویندر چہل پر مشتمل ہے جیساکہ ان بولروں نے بالترتیب 11‘9‘ 8وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ لیگ اسپنر چہل آر سی بی کیلئے خصوصاً حیدرآباد کے خلاف ایک حیران کن کھلاڑی ثابت ہوئے جنہوں نے ہر مقابلہ میں وکٹ حاصل کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اپنا رول ادا کیا ہے ۔ دوسری جانب ممبئی کے خلاف شکست کے بعد سے پنجاب نے پھر ایک مرتبہ فتوحات کے سلسلہ میں جاری کرلیاہے ۔ میکس ویل 7مقابلوں میں 435رنز اسکور کرنے کے علاوہ چینائی کے خلاف پنجاب کے اسکور 231میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT