Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پنجاب اور دہلی آج آئی پی ایل 9میں پہلی کامیابی کیلئے کوشاں

پنجاب اور دہلی آج آئی پی ایل 9میں پہلی کامیابی کیلئے کوشاں

نئی دہلی۔14اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ابتدائی مقابلوں میں ناکامی کے بعد دہلی ڈیر ڈیولس اور کنگس الیون پنجاب پر شدید دباؤ ہے اور وہ کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلہ میں کامیابی کے ذریعہ آئی پی ایل 9کی اپنی مہم کو صحیح سمت گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ گذشتہ سیزن میں ناقص مظاہروں کے بعد دہلی اور پنجاب نے اُمید کا اظہارکیا تھا کہ وہ نئے سیزن میں بہتر شروعات کریں گے لیکن انہیں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس اور گجرات لائنس کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی ہے ۔2015ء کے ایڈیشن میں دہلی کو ساتواں مقام برداشت کرنا پڑا تھا لیکن 2016ء میں کامیاب آغاز کا خواب پورا نہ ہوسکا ۔ دہلی ڈیر ڈیولس جس نے دو مرتبہ چمپئنس لیگ میں بھی رسائی حاصل کی ہے اور اس مرتبہ اسے انڈر 19 کے کامیاب کوچ اور ہندوستان کے سابق کامیاب ترین بیٹسمین راہول ڈراویڈ کی خدمات دستیاب ہیں نیز ظہیر خان کی شکل میں اسے نیا کپتان حاصل ہوا ہے ۔ ان تمام اہم نکات کے باوجود سیزن کے اپنے افتتاحی مقابلہ میں اسے کولکتہ کے خلاف 17.4اوورس میں 98 رنز پر آل آؤٹ ہونا پڑا تھا ۔ 37سالہ ظہیر خان نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کیلئے ایک مثال قائم کرنے کے خواہاں ہیں ۔ دوسری جانب کنگس الیون پنجاب جو کہ ماضی میں رنراپ اور فائنلسٹ رہنے کے باوجود گذشتہ برس ٹیموں کے جدول میں آخری مقام پر پہنچ گئی تھی ۔ ٹیم کو رواں سیزن کوئی بڑے نام کاکھلاڑی دستیاب نہیں جبکہ ویریندر سہواگ بھی  سبکدوش ہوچکے ہیں ۔ آسٹریلیائی جارج بیلی کے مقام پر ٹیم کو نیا کپتان ڈیوڈ ملر دستیاب ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT