Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / پنجاب اور گوا اسمبلی کیلئے آج رائے دہی

پنجاب اور گوا اسمبلی کیلئے آج رائے دہی

چندی گڑھ / پاناجی 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب اور گوا میں کل بی جے پی اور کانگریس کا سخت انتخابی مقابلہ ہوگا جبکہ دونوں ریاستوں کی اسمبلیوں کے لئے رائے دہی کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی دونوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور دونوں بڑی پارٹیوں کو حصول اقتدار سے روکنے کا کام کررہی ہے تاکہ دونوں میں سے کوئی بھی پارٹی عام آدمی پارٹی کی تائید کے بغیر حکومت تشکیل نہ دے سکے۔ پنجاب میں بی جے پی اور شرومنی اکالی دل کی مخلوط حکومت قائم ہے اور وہ دوسری میعاد کے لئے کوشش کررہی ہے۔ پنجاب اور گوا میں انتخابات کے بعد یوپی ، اتراکھنڈ اور منی پور میں انتخابات ہوں گے۔ یہاں پر جاریہ ماہ کے اواخر میں رائے دہی مقرر ہے جو ماہ مارچ تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں پر بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کی سخت آزمائش ہے۔ اس بات کا اندازہ ہوجائے گا کہ حالیہ مالیتی کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کے بعد وزیراعظم اور اُن کی پارٹی کی مقبولیت برقرار ہے یا نہیں۔نوجوت سنگھ سدھو کے بی جے پی سے ترک تعلق اور کانگریس میں شمولیت سے بی جے پی کو سخت دھکہ لگا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT