Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / پنجاب اور ہریانہ میں شدید بارش سے کسان پریشان

پنجاب اور ہریانہ میں شدید بارش سے کسان پریشان

چندی گڑھ۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ اور پنجاب میں کل شب ہوئی شدید بارش نے یہاں کے کسانوں کو تشویش میں مبتلاء کردیا ہے کیونکہ فصلیں بالکل تیار ہیں اور کٹائی کے قریب ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چندی گڑھ میں 19.6 ملی میٹر جبکہ ہریانہ اور انبالہ میں 7.6 ملی میٹر، حسار میں 2.8 ملی میٹر اور کرنال میں 4.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ از

چندی گڑھ۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ اور پنجاب میں کل شب ہوئی شدید بارش نے یہاں کے کسانوں کو تشویش میں مبتلاء کردیا ہے کیونکہ فصلیں بالکل تیار ہیں اور کٹائی کے قریب ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چندی گڑھ میں 19.6 ملی میٹر جبکہ ہریانہ اور انبالہ میں 7.6 ملی میٹر، حسار میں 2.8 ملی میٹر اور کرنال میں 4.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں بھیوانی میں 1.4 ملی میٹر، پنچکولہ میں 3ملی میٹر، کالکا میں 5ملی میٹر، کروکیشترا میں 6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے امرتسر میں 18 ملی میٹر ، لدھیانہ میں 6ملی میٹر، پنیالہ میں 9.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ روپڑ، سوہالی اور پھگواڑہ میں شدید بارش ہوئی۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسوقت بارش کا ہونا فصلوں کیلئے شدید نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ جس سے نہ صرف قلت پیدا ہوگی بلکہ اجناس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کا اندیشہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT