Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / پنجاب سوپر کوپ کے پی ایس گل کا انتقال

پنجاب سوپر کوپ کے پی ایس گل کا انتقال

نئی دہلی ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب میں عسکریت پسندی کا جڑ سے صفایا کرنے میں کلیدی رول ادا کرنے والے سرکردہ پولیس افسر کے پی ایس گل کا آج یہاں ایک دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ وہ 82 برس کے تھے۔ انہوں نے سر گنگارام ہاسپٹل میں دوپہر 2:55 بجے آخری سانس لی۔ پنجاب کے سابق ڈائرکٹر جنرل پولیس کے پی ایس گل کو 18 مئی کو بغرض علاج شریک کیا گیا جہاں ان کا ڈاکٹر ڈی ایس رانا کی نگرانی میں علاج کیا جارہا تھا۔ ڈاکٹر رانا نے کہا کہ ’’وہ (گل) گروہ کے آخری مرحلہ کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ علاوہ ازیں عارضہ قلب سے بھی متاثر تھے۔ وہ اچانک قلب پر حملے کے سبب فوت ہوئے ہیں‘‘۔
یدی یورپا چیف منسٹر امیدوار ہونگے
نئی دہلی 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر کرناٹک ایس یدی یورپا آئندہ سال کے اوائل منعقد شدنی اسمبلی چناؤ میں بی جے پی کے وزارت اعلیٰ امیدوار رہیں گے۔ صدر پارٹی امیت شاہ نے آج یہ بات کہی۔
اُنھوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ گجرات کے چیف منسٹر وجئے روپانی ریاست میں اعلیٰ منصب کے لئے پارٹی کی پسند ہوں گے اور بی جے پی اِس سال مقررہ اسمبلی چناؤ میں 182 نشستوں کے منجملہ 150 سے زائد سیٹیں جیتے گی۔

TOPPOPULARRECENT