Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / پنجاب میں آر ایس ایس کارکن کا گولی مارکر قتل

پنجاب میں آر ایس ایس کارکن کا گولی مارکر قتل

لدھیانہ،17اکتوبر( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب کے لدھیانہ میں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کے ایک کارکن رویندر گوسائی کو آج صبح نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر آر این ڈھوکے دیگر افسران کے ساتھ وقوعہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔پولیس نے شہر کے باہر جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر گوسائی صبح گگن دیپ کالونی میں سنگھ کی شاکھا سے جب وہ گھر لوٹ رہے تھے تو ان کے گھر کے باہر ہی دو نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں گولی ماردی جس سے ان کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی۔ گوسائی کی موت کی اطلاع ملتے ہیں سینکڑوں آرایس ایس کارکن وہاں جمع ہوگئے ہیں۔اس سے پہلے 2016میں آر ایس ایس کے پرانت سہ سنگھ چالک بریگیڈیئر جگدیش گنیجا کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔پولیس تفتیش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT