Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / پنجاب میں دلت خاتون کا دن دھاڑے اغوا اور عصمت ریزی

پنجاب میں دلت خاتون کا دن دھاڑے اغوا اور عصمت ریزی

امرتسر۔/23اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام )دلت خاتون کو دن دھاڑے اس کے دفتر سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور اس کی عصمت ریزی کی گئی۔ یہ سنگین واقعہ 25مارچ کو مکتسر پنجاب میں پیش آیا۔سی سی ٹی وی کیمرہ میں اغوا کا منظر ریکارڈ کرلیا گیا جس میں بتایا گیا کہ 24سالہ دلت خاتون چیخ رہی ہے اور اغوا کنندہ کی گرفت سے خود کو چھڑانے کی کافی کوشش کررہی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ دن کے وقت یہ واقعہ پیش آیا لیکن اس خاتون کو بچانے کیلئے کوئی آگے نہیں آیا۔ یہ بھی پتہ چلا کہ پولیس نے واقعہ پیش آنے کے پانچ دن بعد ایف آئی آر درج کیا۔ ابتداء میں پولیس اس واقعہ کو نظرانداز کرنے کی کوشش کررہی تھی لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج سوشیل میڈیا پر پھیلتے ہی وہ حرکت میں آگئی۔

TOPPOPULARRECENT