Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / پنجاب میں شیوسینا لیڈر کو گولی مار دی گئی ، حالت تشویشناک

پنجاب میں شیوسینا لیڈر کو گولی مار دی گئی ، حالت تشویشناک

گرداس پور۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب میں ایک شیوسینا لیڈر کو ایک حملہ آور نے یہاں مقامی پارک میں گولی مار دی گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ گرداس پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس گرپریت سنگھ نے کہا کہ ہردیندر سوتی اپنے سکیورٹی گارڈس کے ساتھ آج صبح فش پارک میں چہل قدمی کررہے تھے کہ گن مین نے حملہ آور کو پکڑ لیا جو علیحدہ مکھ مم

گرداس پور۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب میں ایک شیوسینا لیڈر کو ایک حملہ آور نے یہاں مقامی پارک میں گولی مار دی گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ گرداس پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس گرپریت سنگھ نے کہا کہ ہردیندر سوتی اپنے سکیورٹی گارڈس کے ساتھ آج صبح فش پارک میں چہل قدمی کررہے تھے کہ گن مین نے حملہ آور کو پکڑ لیا جو علیحدہ مکھ مملکت کی تائید میں نعرے لگا رہا تھا۔ گرپریت سنگھ نے کہا کہ حملہ آور کشمیرا سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ زخمی سونی کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ، ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک قرار دیا ہے۔
ان کے جسم سے گولی نکالنے کیلئے آپریشن کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT