Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / پنجاب نیشنل بینک اسکام ،ڈیجیٹل انڈیا ذمہ دار : اکھیلیش

پنجاب نیشنل بینک اسکام ،ڈیجیٹل انڈیا ذمہ دار : اکھیلیش

لکھنؤ۔ 17فروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مرکزی حکومت کی ‘ڈیجیٹل انڈیا’ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے پنجاب نیشنل بینک میں ہوئے گھپلہ کے لئے ایک حد تک اسے ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔اکھلیش یادو نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ’ عرضی لاؤ ، قرض لو اور بیرون ملک بھاگ جاؤ ‘ یہ ہے ڈیجیٹل انڈیا۔ “انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہزاروں کروڑ روپے گھپلہ باز بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں، دوسری طرف چند روپیوں کی ادائیگی نہ کرپانے پر ، اسے معاف کرانے کے لیے ،مجبور کسان کو وزیراعلی کی رہائش گاہ کے سامنے درخت پر چڑھنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے یوگی حکومت کی کسانوں کی قرض معافی اسکیم کو بھی ناکام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ انوسٹرس سمٹ ‘ کا خوب تشہیر کی جارہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT