Thursday , July 19 2018
Home / Top Stories / پنجاب نیشنل بینک میں 11,300 کروڑ کی دھوکہ دہی

پنجاب نیشنل بینک میں 11,300 کروڑ کی دھوکہ دہی

ممبئی برانچ کیس کے بعد اسٹاک مارکٹ میں بینک کو بڑا نقصان
ممبئی ؍ نئی دہلی ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب نیشنل بینک نے آج کہا کہ بینک نے اپنی ممبئی برانچ میں زائد 11,300 کروڑ روپئے کے دھوکہ دہی والے لین دین کا پتہ چلایا ہے۔ اس کے نتیجہ میں شیئر مارکٹ میں بینک کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ اس کے حصص کی قیمت 9.8 فیصد گر گئی ہے۔ فراڈ والی معاملت کی رقم بینک کی جملہ مارکٹ قدر 36000 کروڑ روپئے کے لگ بھگ ایک تہائی حصہ کے مساوی ہے۔ یہ بینک کے مالی سال 2017ء کے خالص نفع 1,324 کروڑ کا 8 گنا بھی ہوتا ہے۔ حصص کی قیمت میں تیزی سے گراوٹ کے نتیجہ میں سرمایہ کاروں کو ایک دن میں 3,844 کروڑ روپئے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

TOPPOPULARRECENT