Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / پنجاب پولیس کے عہدیدار سلویندر کا لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ مکمل ، دیگر جانچ باقی

پنجاب پولیس کے عہدیدار سلویندر کا لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ مکمل ، دیگر جانچ باقی

نئی دہلی ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب پولیس کے سینئر عہدیدار سلویندر سنگھ کا لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ جو پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈہ پر پیش آئے حملہ کی این آئی اے تحقیقات کا حصہ ہے، آج اختتام پذیر ہوا اور اب انہیں برتاؤ میں تبدیلی سے متعلق ٹسٹ سے گذارا جائے گا۔ سلویندر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ہیڈکوارٹرس) گرداس پور کی حیثیت سے اٹارنی جانے کے بعد موجودہ طور پر 75 ویں پنجاب آرمڈ پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ہے۔ انہیں متواتر دو یوم پالیگراف (لائی ڈیٹکٹر) ٹسٹ سے گذارا گیا۔ قومی تحقیقاتی ادارہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی لیکن تفصیلات کے افشا سے انکار کیا کیونکہ اس سے انکوائری متاثر ہوسکتی ہے۔

 

نفرت انگیز تقریر کے مقدمہ میں
امیت شاہ کو کلین چٹ
مظفرنگر ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابی مہم کے ضمن میں اپریل 2014ء کے دوران مظفرنگر میں ایک اشتعال انگیز تقریر کے کیس میں اترپردیش پولیس نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو کلین چٹ دے دی ہے۔ پولیس نے گذشتہ روز مقامی عدالت میں قطعی رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہیکہ امیت شاہ کے خلاف کوئی واضح ثبوت نہیں ہے۔ یہ قطعی رپورٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT