Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / پنجاب کو ممکنہ مدد ، راجناتھ سنگھ کا بادل کو تیقن

پنجاب کو ممکنہ مدد ، راجناتھ سنگھ کا بادل کو تیقن

نئی دہلی ؍ چندی گڑھ  ۔ 19 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب میں سکھوں کی مقدس کتابوں کی بیحرمتی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل سے بات کی اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے مرکز کی ممکنہ مدد کا تیقن دیا۔ راجناتھ سنگھ نے ٹوئٹ کیا کہ آج اُنھوں نے چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل سے بات چیت کی جنھوں نے وہاں کی صورتحال کے بارے میں واقف کروایا ۔ انھوں نے کہاکہ مرکز کی جانب سے ممکنہ مدد کا تیقن دیا گیا ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے بعد ازاں وزیراعظم نریندر مودی کو پنجاب کی صورتحال اور ساتھ ہی ساتھ پرکاش سنگھ بادل سے ہوئی بات چیت کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ واضح رہے کہ ریاست کے مختلف حصوں میں بیحرمتی کے واقعات کے بعد بے چینی پائی جاتی ہے ۔ گزشتہ ہفتے احتجاجی مظاہروں کے کئی واقعات دیکھنے میں آئے اور دو افراد کی پولیس اسٹیشن میں موت واقع ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT