Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / پنجاب کی سرحد پر پاکستانی شہری گرفتار

پنجاب کی سرحد پر پاکستانی شہری گرفتار

گرداسپور ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع پٹھان کوٹ میں کانشی بروان بارڈر آوٹ پوسٹ کے قریب بی ایس ایف نے ایک پاکستانی شہری کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ سرحد پار سے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش میں تھا ۔ مسٹر آر کے بھائین کمانڈنٹ 132 بی ایس ایف بٹالین نے بتایا کہ سرحد پر گرفتار پاکستانی شہری کی شناخت محمد شاہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جس کی تحویل سے 9 ایم ایم پستول کی کارآمد گولیاں اور 2,349 روپئے پاکستانی کرنسی ، پاکستانی بینک کی ایک پاس بک ، اے سی ریموٹ اور ایک گھڑی دستیاب ہوئی ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ محمد شاہ نے غیر ارادی طور پر سرحد پار کرگیا تھا ۔ تاہم مزید تحقیقات جاری ہے ۔

 

ہندوستانی شہریوں کے دورہ لیبیا پر پابندی
نئی دہلی ۔ 23 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہند نے آج لیبیا میں سلامتی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کے دورہ پر پابندی عائد کردی ہے ۔ دورہ کا مقصد کچھ بھی ہو۔ فی الحال لیبیا جانے کی ہرگز اجازت نہیں رہے گی ۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس فیصلہ سے امیگریشن حکام کو مطلع کردیا گیا ہے جس پر تا اطلاع ثانی عمل درآمد ہوگا۔ حکومت نے یہ اعلان ، لیبیا میں سرکاری افواج اور اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک سابق وزیر کی ہلاکت کے بعدکیا ہے جہاں پر ان دنوں خانہ جنگی جیسی صورتحال حاوی ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT