Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / پنجاب کی سرحد پر3پاکستانی در انداز ہلاک

پنجاب کی سرحد پر3پاکستانی در انداز ہلاک

امرتسر، 12جولائی(سیاست ڈاٹ کام)پنجاب میں اجنالہ سیکٹر کی سرحدی چوکی دریا پر آج علی الصبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ساتھ تصادم میں تین پاکستانی درانداز مارے گئے جبکہ تین دیگر فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق آج علی الصبح دریا چوکی علاقے میں چند افراد پاکستان کی طرف سے ہندوستان کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کررہے تھے ۔ سیکورٹی فورس جوان جب روکنے کی کوشش کی کوشش کی تو دراندازوں نے فائرنگ شروع کردی۔ سیکورٹی فورس کی جوابی کارروائی میں تین درانداز مارے گئے ۔ تلاشی کے دوران موقع سے تین لاشوں کے علاوہ دو موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل انل پالیوال اعلی افسروں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ۔ تلاشی مہم جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT