Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / پنجاب کی نابھا جیل توڑ کر فرار قیدی گرفتار

پنجاب کی نابھا جیل توڑ کر فرار قیدی گرفتار

اندور، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً دو ماہ قبل پنجاب کی نابھا جیل توڑ کر فرار ہونے کے معاملے کے اہم ملزم سمیت دو بدنام مجرموں کو مدھیہ پردیش کی اندور پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔اندور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ھری نارائن چاري مشرا نے آج یہاں یو این آئی کو بتایا کہ پنجاب کے نابھا جیل بریک معاملہ کے اہم ملزم کلپریت سنگھ دیول عرف نیٹا اور اس کے ساتھی سنیل کالرا عرف شیلا کو کل رات شہر کے کھجرانا علاقے کے ایک فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔بدنام گینگسٹر نیٹا پنجاب واقع نابھا جیل سے 27 نومبر 2016 کو اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ جیل توڑ فرار ہو گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے نیٹا پر پانچ لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔اس درمیان پولس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں اندور پولیس نے پنجاب پولیس کو اطلاع دے دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT