Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / پنجاب کے وزیر کے خلاف اہانت آمیز ریمارک

پنجاب کے وزیر کے خلاف اہانت آمیز ریمارک

عدالت سے عاپ لیڈر سنجے سنگھ کی درخواست ضمانت منظور
لدھیانہ ۔ 8 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے آج عام آدمی پارٹی لیڈر اور پنجاب میں پا رٹی امور کے انچارج سنجے سنگھ کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ، جن کے خلاف پنجاب کے ایک وزیر بکرم سنگھ نے ہتک عزت کا ایک مقدمہ 11 جنوری کو دائر کیا ہے ۔ سنجے سنگھ کو 50 ہزار روپئے کا شخصی مچلکہ پیش کرنے کے بعد ضمانت دیدی گئی۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ بکرم دیپ سنگھ نے دیگر ملزمین کے خلاف سمن کی اجرائی کیلئے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردیا۔ مذکورہ ہتک عزت کیس میں عاپ لیڈر کے علاوہ انگریزی روزنامہ کے ایک رپورٹر اور ایڈیٹر بھی ملزم ہیں۔ اس کیس میں عدالت نے پہلے ہی پنجاب کے وزیر تعمیرات عامہ شرنجیب سنگھ ڈملون ، رکن اسمبلی من پریت سنگھ ایالیاور چیف منسٹر کے مشیر مہیش اندر گریوال کے بیانات ریکارڈ کرلئے ہیں۔ عاپ لیڈر سنجے سنگھ نے موگا میں 9 ستمبر اور فتح گڑھ صاحب میں ماہ ڈسمبر میں ریالیوں سے خطاب کرتے ہوئے چھوٹے اور اہانت آمیز بیان دیا تھا کہ منشیات کے ریاکٹ میں پنجاب کے وزیر ماگنداری ملوث ہیں۔ جس کے خلاف بجھیتا نے عدالت میں ایک شکایت درج کروائی اور ڈاگ مافیا کے ساتھ ساز باز کے الزام کو مسترد کردیا اور کہا تھا کہ اس طرح کے الزام سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

TOPPOPULARRECENT