Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / پنجاب کے ہاتھوں دہلی کو شکست ، کے ایل راہل کی آتشی پاری

پنجاب کے ہاتھوں دہلی کو شکست ، کے ایل راہل کی آتشی پاری

موہالی۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آج یہاں موہالی اسٹیڈیم میں کنگس الیون پنجاب اور دہلی ڈیر ڈیولس کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل۔11 کے دوسرے مقابلے میں پنجاب نے دہلی کو 6 وکٹس سے شکست دے دی۔ دہلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب کے سامنے 167 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے پنجاب نے لوکیش راہل کے آتشی پاری کے ذریعہ 18.5 اوورس میں حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ راہل نے محض 16 گیندوں میں 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کئے۔ انہوں نے صرف 14 گیندوں پر اپنا نصف سنچری پوری کی جو کہ آئی پی ایل میں سب سے تیز نصف سنچری ہے۔ اس سے پہلے یوسف پٹھان نے 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی تھی۔ وہیں دوسری جانب 33 گیندوں میں سنیل نارائن نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ اس سے قبل دہلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان گوتم گمبھیر کے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ وکٹ کیپر بلے باز ریشب پنتھ نے 28 رنز اور آل راؤنڈر کرس مورس نے 16 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

TOPPOPULARRECENT